Feb ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • رواں عیسوی سال کا پہلا سورج گرہن

رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج (اتوار) 26 فروری کو ہو گا، جسے جنوبی امریکا اور افریقا کے بعض حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔

سال 2017 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، یہ گرہن جنوبی امریکا اور افریقا کے بعض حصوں میں دیکھا جا سکے گا تاہم پاکستان اور ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا ۔

سورج گرہن کا آغاز دن میں 12 بج کر 10 منٹ پر ہو گا، اس کا نقطہ عروج 2 بج کر 58 منٹ پر ہوگا اور اختتام 5 بج کر 35 منٹ پر ہوگا۔

سورج گرہن آغاز میں چلی میں دیکھا جا سکے گا بعد ازاں یہ ارجنٹائن کے پیٹا گونیا ریجن میں نظر آئے گا جبکہ بحراوقیانوس کے جنوبی حصوں سے ہوتے ہوئے اس سورج گرہن کا اختتام زیمبیا اور کانگو کے سرحدی علاقوں میں ہوگا۔

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اگست کو ہو گا ۔

سورج کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان حائل ہو جاتا ہے اور اس کی روشنی کوزمین تک پہنچنے سے روک دیتا ہے لیکن چونکہ سورج کا فاصلہ زمین سے چاند کے فاصلے کے مقابلے میں چار سو گنا زیادہ ہے، اس لیے سورج چاند کے پیچھے مکمل یا جزوی طور پر چھپ جاتا ہے۔

 

ٹیگس