Feb ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں تشدد کے واقعات میں 12 افراد کی ہلاکت

امریکہ میں تشدد کے واقعات میں صرف دس گھنٹے میں بارہ افراد ہلاک اور چھے زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں تشدد کے یہ واقعات کئی ریاستوں میں رونما ہوئے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں تشدد کے واقعات میں روزانہ متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو رہے ہیں۔امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اعداد و شمار کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے تیئیس فروری تک امریکہ میں فائرنگ کے تقریبا نو ہزار واقعات رونما ہوئے جن میں دو ہزار تین سو افراد ہلاک اور چار ہزار پانچ سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں نوّے افراد، گیارہ سال سے کم عمر کے رہے ہیں جبکہ ہلاک و زخمی ہونے والے چار سو ساٹھ افراد بارہ سے سترہ برس کے درمیان کے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ میں شہری حقوق کے حامی گروہوں کے مطالبے کے باوجود وائٹ ہاؤس اب تک ہتھیاروں کی فروخت کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں کوئی قانون نہیں بنا سکا ہے۔

ٹیگس