بارک اوباما اورٹرمپ میں ٹھن گئی
Mar ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
امریکہ کے موجودہ اور سابق صدور کے مابین ٹیلیفون کالز کے مسئلے پر اختلافات سامنے آگئے ہیں۔
امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما نے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ان الزامات کی تردید کی ہے جن میں انہوں نے کہا تھا کہ اوباما نے 2016 کے انتخابات سے پہلے نیویارک کے ٹرمپ ٹاور میں واقع ان کے دفتر کی ٹیلیفون کالز کی خفیہ طور پرنگرانی کی تھی۔
ٹوئیٹر پر کئی ٹوئیٹس کے ذریعے ٹرمپ نے مبینہ فون ریکارڈنگ کو واٹر گیٹ اسکینڈل سے جوڑا جس کے نتیجے میں اس وقت کے صدر رچرڈ نکسن کو 1974 میں استعفی دینا پڑا تھا۔
ٹرمپ نے نگرانی کا کوئی ثبوت نہیں دیا جبکہ سابق صدراوباما کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ الزامات سرا سر جھوٹے ہیں۔