Mar ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے گھٹنے ٹیک دیئے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کے دباؤ میں آکر اسرائیلی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے بارے میں اپنے ذیلی ادارے اسکوا کی رپورٹ واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترس نے امریکا اور صیہونی حکومت کے دباؤ میں آکر اقوام متحدہ میں  مغربی ایشیا کے اقتصادی اور سماجی کمیشن کےادارے اسکوا کی اس رپورٹ کو واپس  لینے کا حکم دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں مغربی ایشیا کے اقتصادی اور سماجی کمیشن کے ادارے نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ صیہونی حکومت فلسطین عوام پر اپارتھائیڈ یا نسل پرستانہ نظام مسلط کئے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد امریکا نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کہا تھا کہ وہ اس رپورٹ کو واپس لے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوترس نے شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شرکت کرنے کے لئے حزب اللہ کے جانبازوں کے شام میں داخلے کی مذمت کی اور اس کو سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک کی خلاف ورزی قراردیا۔

اقوام متحدہ نے اسرائیلی طیاروں کے ذریعے لبنان کی فضائی حدود کی روزانہ خلاف ورزی کے واقعات کی مذمت نہ کرتے ہوئے صرف اظہار تشویش پر ہی اکتفا کیا ہے۔

ٹیگس