پاک-افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ
Mar ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
امریکی ڈرون نے پاک افغان باڈر کے قریبی علاقے میں ایک کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں کو نشانہ بنایا جس میں دونوں افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون کے ذریعے پاکستان کے قبائلی علاقےجنوبی وزیرستان کے قریب افغان صوبے پکتیکا کے ناڑ کے علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔
حملے میں ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈر ہارون شوخیل وزیر اور عظمت محسود ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے دونوں مقامی کمانڈرز تحریک طالبان شمالی وزیرستان کے اختر محمود گروپ سے بھی منسلک رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ جمعہ 17 مارچ کو شام 4 بجے کے قریب کیا گیا۔