امریکی عوام منجملہ امریکی مسلمانوں کی جانب سے ٹرمپ کے حکمنامے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
امریکی عوام منجملہ امریکی مسلمانوں کی جانب سے ٹرمپ کے حکمنامے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
پارس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے مسلمانوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے نئے حکمنامے کے سلسلے میں ریاست کے اٹارنی جنرل اور دیگر سینیئر وکلا سے ملاقات کی۔ریاست ایریزونا کے ایک فنکار نے بھی بل بورڈ ڈیزائن تیار کر کے امریکی صدر ٹرمپ کو نازیوں کے کنارے دکھاتے ہوئے، ٹرمپ کی آمرانہ پالیسیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ادھر شکاگو کے عوام نے بھی وسیع پیمانے پر اجتماع کر کے امریکی صدر کے نئے حکمنامے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ کی بعض ریاستوں کے ججوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے آرڈینینس کو معطل کر دیا ہے۔اپنے نئے حکمنامے میں ٹرمپ نے چھے اسلامی ملکوں کے شہریوں کے، امریکہ میں داخلے پر تین ماہ کی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔