اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے لئے رفرینڈم کا مطالبہ
اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ وزیر نے برطانیہ سے علیحدگی کے لئے رفرینڈم کرائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
لندن سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ وزیر نیکلا اسٹورجن نے ایک بیان میں برطانیہ سے اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے لئے رفریندم کرانے کی تاریخ مقرر کرنے سے متعلق لندن سے مذاکرات کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹرنے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اس بات کا اعلان کریں کہ اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے لئے رفرینڈم کے لئے کون سی تاریخ مناسب ہو گی۔
اس سے قبل انہوں نے دو ہزار اٹھارہ اور دو ہزار انّیس میں اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے لئے رفرینڈم کرائے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بارے میں ہونے والے رفرینڈم کے بعد اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے لئے رفرینڈم کرائے جانے کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا ہے۔