Mar ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل تاریخ کی بدترین غاصب حکومت ہے، اقوام متحدہ کے نمائندے کا بیان

مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ اسرائیل تاریخ کی سب سے ناپاک غاصب حکومت ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  فلسطینی سرزمینوں پراسرائیل کا غاصبانہ قبضہ جو چھےعشرے قبل شروع ہوا تھا دنیا میں غاصبانہ قبضے کی تاریخ میں سب سے گندا اور گھناؤنا غاصبانہ عمل ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے نمائندے مائیکل لینگ نے کہا کہ صیہونی حکومت نے فلسطین پر قبضے کے آغاز سے ہی فلسطینی عوام کے حقوق کو غصب کرنا شروع کردیا تھا اور اس نے ہمیشہ قوانین کو  پامال کیا ہے۔

انسانی حقوق کونسل میں اقوام متحدہ کے مبصر نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت  فلسطینیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو بری طرح کچل رہی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے منگل کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کو نسل کے اجلاس کے ایجنڈے میں فلسطینی عوام کے حقوق کا جائزہ لئے جانے کے موضوع کو شامل کئے جانے کی مخالف ہے۔

 

ٹیگس