Mar ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • ہیومین رائٹس واچ کی حکومت برطانیہ پر کڑی نکتہ چینی

ہیومین رائٹس واچ نے بحرین سے متعلق انسانی حقوق کونسل کا مشترکہ بیان رکوانے کی بابت حکومت برطانیہ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

ہیومین رائٹس واچ کے مشرق وسطی اور افریقہ کے ڈائریکٹر جو اسٹارک نے کہا ہے کہ برطانیہ کا یہ اقدام انتہائی اذیت دینے والا ہے۔ انہوں نے کہ ہمیں ان اصلاحات میں حکومت بحرین کے ساتھ برطانیہ کے تعاون پر کوئی اعتراض نہیں جن کا حکومت برطانیہ دعوی کرتی ہے لیکن، اسے سوئزر لینڈ کی تجویز پر بحرین کے بارے میں انسانی حقوق کونسل کے مشترکہ بیان پر دستخط سے انکار نہیں کرنا چاہیے تھا۔جواسٹارک نے بحرین میں سیاسی قیدیوں کے خلاف غیر منصفانہ طریقے سے مقدمہ چلانے  اور تین سیاسی قیدیوں کو پھانسی دیئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے، بحرین میں انسانی حقوق کے سرکاری مرکز کے اس دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا کہ حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ہیومین رائٹس واچ کے مذکورہ عہدیدار نے حکومت بحرین پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کے چارٹر کا احترام کرے اور عالمی اداروں کے ماہرین کو جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دے۔

ٹیگس