Mar ۲۲, ۲۰۱۷ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • ایف بی آئی کے ذریعے ٹرمپ ٹاور کی جاسوسی کا معاملہ

ایک امریکی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آئی نے دوہزار گیارہ سے دوہزار تیرہ تک ٹرمپ ٹاور کی جاسوسی کی تھی۔

امریکی نیوز چینل اے بی سی نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فیڈرل پولیس نے روسیوں کا تعاقب کرنے کی نام نہاد کارروائی کے دوران دوہزار گیارہ سے دوہزار تیرہ کے برسوں میں ٹرمپ ٹاور کی جاسوسی کی ہے۔

یہ جاسوسی منی لانڈرنگ، کھیلوں پر سٹے اور بھتہ خوری کا مقابلہ کرنے کے نام پر انجام دی گئی تھی اور اس سلسلے میں تیس افراد کو مشتبہ قراردیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جس اپارٹمنٹ کو مشتبہ افراد استعمال کرتے تھے وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پینٹ ہاؤس سے صرف تین منزلہ نیچے تھا۔

اس خبر کے منظرعام پر آنے کے بعد ایف بی آئی نے کہا ہے کہ اس کی تحقیقاتی سرگرمیوں کے دائرے میں خود ٹرمپ نہیں تھے۔

خبروں کے مطابق ایف بی آئی کی تحقیقات میں مالی بدعنوانی کے الزام میں واڈیم ٹرینجر نامی شخص کو مجرم قراردیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ المیژان تورسونویچ نامی شخص کو بھی گرفتار کرنا مقصود تھا جو جوئے میں جیت کر پچاس ملین ڈالر غیر قانونی طریقے سے امریکا میں لایا تھا۔

یہ خبر ایک ایسے وقت منظر عام پر آئی ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے سابق اوباما انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ اس نے دوہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں ان کے ٹاور کی جاسوسی کی تھی۔

ٹیگس