Mar ۲۵, ۲۰۱۷ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرہ

یورپی یونین کے ہزاروں حامیوں اور مخالفین نے معاہدہ روم کی سالگرہ کے موقع پر اس شہر میں مظاہرے کیے ہیں۔

پرس ٹی وی نے خبردی ہے کہ اطالوی دارالحکومت میں معاہدہ روم کو ساٹھ سال پورے ہونے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے موقع پر یورپی یونین کے حامیوں اور مخالفین کی  بڑی تعداد نے الگ الگ مظاہرے کیے۔ یورپی یونین کے حامی اور مخالف تیس ہزار لوگوں نے مظاہرے میں حصہ لیا -

دریں اثنا یورپی یونین کے رہنماؤں نے اس بات کا  اعلان کیا ہے کہ وہ یونین کو مستحکم بنانے کے لئے بھرپور مشترکہ کوشش کریں گے۔

یورپی یونین کے رہنماؤں نے روم اجلاس کے اختتامی بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران یورپ کو جن بحرانوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ان سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوشش کریں گے۔

یورپی یونین کے اکیس ملکوں کے سربراہوں نے اجلاس کے اختتامی بیان میں  یورپی یونین کو درپیش چیلجنوں کا ہم آہنگ طریقے سے مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

ٹیگس