پاکستان: افواج جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، شہباز شریف
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور یہ کہ افواج کا عزم ہے کہ ملک کے امن اور تحفظ پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ افواج جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج جذبے کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر دفاعی حکمتِ عملی کی حامل ہیں اور یہ کہ افواج کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
شہباز شریف نے مزید کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔