باراک اوباما پرٹرمپ کے ٹیلیفون ٹیپ کرانے کا الزام
وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے 2016 میں ٹرمپ ٹاور کی جاسوسی کرائی اور ٹرمپ کے ٹیلیفون بھی ٹیپ کرائے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق وکی لیکس نے والٹ سیون کے نام سے نئی دستاویزات جاری کی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق باراک اوباما نے 2013 سے2016 تک اقوام متحدہ کے اس وقت کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی ملاقات کی جاسوسی کرائی۔ اوباما کی ایجنسیوں نے اسرائیل اور اٹلی کے درمیان روابط کے مراسلے بھی چرائے۔ مراسلوں میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اٹلی سے درخواست کی تھی کہ وہ امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ اختلافات ختم کرائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی میڈیا میں اس قسم کی خبریں شائع ہوئی تھیں کہ باراک اوباما نے ٹرمپ کے ٹیلی فون ٹیپ کرائے جس کی باراک اوباما انتظامیہ نے تردید کی تھی لیکن اب وکی لیکس کی رپورٹ سےاس کی تصدیق ہو گئي ہے۔