نسل پرستی مخالف اور دائیں بازو کے انتہاپسندگروہوں کا لندن میں ایک ساتھ مظاہرہ
نسل پرستی مخالف اور دائیں بازو کے انتہاپسند گروہوں کے اراکین اور حامیوں نے لندن کے ٹرافلگر اسکوائر پر دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا۔
برطانیہ کے فاشیزم اور نسل پرستی مخالف اور دائیں بازو کے انتہاپسند گروہوں کے سیکڑوں اراکین اور حامیوں نے ٹرافلگر اسکوائر پر دھرنا دیا- نسل پرستی اور فاشیزم کے مخالفین نے فاشیزم اور نسل پرستی کے خلاف اور مہاجرین و پناہ گزینوں کی حمایت میں نعرے لگائے- دائین بازو کے انتہاپسند گروہ کے اراکین اور حامیوں کی ایک تعداد بھی ٹرافلگر اسکوائر پر جمع ہو گئی- جس کے بعد برطانیہ کی پولیس نے خبردار کیا کہ کسی بھی طرح کے تشدد اور جھڑپ کی صورت میں سختی سے نمٹا جائے گا- فرسٹ برطانیہ نامی دائیں بازو کے انتہاپسند گروہ نے ٹرافلگر اسکوائر پر اپنے دھرنے کی وجہ گذشتہ ہفتے برطانوی پارلیمنٹ کے قریب ہونے والے دہشت گردانہ واقعے پر احتجاج کرنا بتایا- اس دہشت گردانہ حملے میں پانچ افراد ہلاک اور ایک بڑی تعداد زخمی ہو گئی تھی- دوسری جانب فاشیزم مخالف اتحاد نامی، فاشیزم اور نسل پرستی کے مخالف گروہ نے بھی عوام سے اپیل کی کہ وہ لندن میں احتجاجی دھرنے میں شرکت کریں اور دائیں بازو کے انتہاپسند گروہوں کو عوام کے مختلف طبقوں کے درمیان جدائی نہ ڈالنے دیں- اس سے قبل برطانیہ کی سپریم کورٹ نے ایک حکم میں کہا تھا کہ دائیں بازو کے فرسٹ برطانیہ نامی انتہاپسند گروہ کو آئندہ تین برسوں تک برطانیہ اور ولز کی مسجدوں میں داخل ہونے اور شہر لوتھن کے بعض علاقوں میں مظاہرے کرنے کی اجازت نہیں ہو گی-