برطانوی وزیر دفاع کے بیان پر روس کا سخت رد عمل
روس نے برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انھوں نے وینزوئلا کے صدر مادورو کی طرح صدر ولادیمیر پوتین کے اغوا کی بات کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی دفترخارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے برطانوی وزیر دفاع کے اس بیان کو برطانیہ کے منحرف حکام کا احمقانہ خواب قرار دیا ہے۔
ادھر روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا، رشین فیڈریشن کونسل کی بین الاقوامی کمیٹی کے چیئر مین گریگوری کاراسین نے کہا کہ جان ہیلی کو اپنی اس بات کا جواب دینا ہوگا۔
روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ڈوما کے رکن ویتالی میلونوف نے بھی برطانوی وزیر دفاع کے اس بیان کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ برطانیہ نے ہمیشہ جنگ کی آگ بھڑکانے والے ملک کا کردار ادا کیا ہے۔
ویتالی میلونوف نے کہا کہ برطانیہ کسی احترام کا مستحق نہیں ہے چہ جائیکہ ہم اس کے وجود کو سرکاری طورپر تسلیم کریں۔
قابل ذکر ہے کہ روسی ابلاغیاتی ذرائع نے لندن کے اخبار ٹیلی گراف کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا ہے کہ جس طرح وینزوئلا کے صدر نکولس مادورو کو اغوا کیا گیا اسی طرح روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے اغوا کی مخالفت نہیں کریں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس رپورٹ کے مطابق جب ایک نامہ نگار نے برطانوی وزیر دفاع سے پوچھا کہ وینزوئلا کے صدر مادورو کو جس طرح اغوا کیا گیا اسی طرح اغوا کے لئے دنیا کے کس عالمی رہنما کا انتخاب کریں گے تو انھوں نے براہ راست روسی صدر کا نام لیا۔