Apr ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کی مخالفت

جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے میزائل تجربہ کی سخت مخالفت کی ہے۔

جاپان کی حکومت کی کابینہ کے سکریٹری یوشندے سوگا نے ایک پریس کانفرنس  کے دوران کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل کی جا رہی اشتعال انگیز کارروائی کو جاپان کسی بھی طوربرداشت نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایک مشتبہ میزائل داغا گیاہے جو بحیرہ جاپان میں گراہے۔یہ میزائل تجربہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب کل جمعرات کے روز چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے مابین سربراہ کانفرنس  کے موقع پرملاقات ہونے والی ہے۔ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد چینی اورامریکی صدور کے درمیان یہ پہلی براہ راست ملاقات ہے، اس سے قبل دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہو چکی ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ سربراہ کانفرنس میں شمالی کوریا کے نیوکلیائی پروگرام اورچین کے اسٹراٹیجک مقاصد جیسے امور پر گفتگو کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

 

ٹیگس