Apr ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • جامع مشترکہ ایکشن پلان بدترین سمجھوتہ: امریکی صدر

امریکی صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسیاں جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان ایک بدترین معاہدہ تھا جو نہیں ہونا چاہئے تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم سے ملاقات میں اس معاہدے کے دوسرے فریقوں کے برخلاف تاکید کے ساتھ کہا کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان اب تک انجام پانے والا بدترین سمجھوتہ ہے-

ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کے صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران بھی جامع مشترکہ ایکشن پلان کو المیہ اور دنیا کا بدترین سمجھوتہ کہا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ وہائٹ ہاؤس میں داخل ہوتے ہی وہ سب سے پہلے جامع مشترکہ ایکشن پلان سے موسوم ایٹمی معاہدے کو پارہ پارہ کر دیں گے-

یورپی یونین سمیت عالمی برادری کا خیال ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جامع مشترکہ ایکشن پلان کی تمام شقوں پر ہمیشہ ہی عمل کیا ہے تاہم امریکی، اس عالمی سمجھوتے میں مسلسل رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں-

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے بھی ابھی حال ہی میں جامع مشترکہ ایکشن پلان کو عالمی برادری سے متعلق قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ صرف دو فریقوں کے درمیان انجام پانے والا سمجھوتہ نہیں ہے کہ جس میں تبدیلی کی جا سکے-

ٹیگس