Apr ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • شام پر دوبارہ حملے کے سلسلے میں روس کا انتباہ

روس کے ایک سینئر ممبر پارلیمنٹ نے امریکہ کو شام پر دوبارہ حملہ کرنے کے سلسلے میں خبردار کیا ہے-

روسی پارلیمنٹ کے رکن میخائیل یملیانوف نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اس طرح کے اقدام کو اپنے ملک پر حملہ سمجھتا ہے-

میخائل یملیانوف نے کہا کہ شام پر اس طرح کی جارحانہ بمباری بڑی حد تک روس کے خلاف ہے وہ بھی ایسی حالت میں کہ جب امریکہ کو الشعیرات فوجی اڈے پر روسی شہریوں کی موجودگی کی خبر تھی-

میخائل یملیانوف نے مزید کہا کہ اس طرح کی صورت حال ممکن ہے کیوبا جیسے بحران کا باعث بن جائے کہ جس نے دنیا کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کیا تھا-

بحران کیوبا، انیس سو باسٹھ میں امریکہ کے اس وقت کے صدر جان اف کنیڈی کے دور حکومت میں پیش آیا تھا اور سابق سوویت یونین نے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی کے جواب میں ویسے ہی میزائل تعینات کر دیئے، تاہم یہ صورت حال سابق سویت یونین اور امریکہ کے درمیان فوجی اور سیاسی مقابلہ آرائی پر منتج ہوئی لیکن ماسکو اور واشنگٹلن کی جانب سے کیوبا میں میزائلوں کی تعیناتی کے اجتناب سے حل ہو گیا-

واضح رہے کہ امریکہ نے جمعے کی صبح شام کے الشعیرات فوجی اڈے کو اپنے میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا تھا-

ٹیگس