ٹرمپ کے دور میں عالمی امن و سلامتی میں کمی
Apr ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
رائے عامہ کے تازہ جائزے کے مطابق، امریکی صدر کی پالیسیوں کی وجہ عالمی سلامتی کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔
ٹی این ایس گلوبل اور اسپوتنک نیوز کے تعاون سے کرائے جانے والے رائے عامہ کے تازہ جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ یورپ کے بیشتر شہریوں کا خیال ہے کہ، ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے باعث عالمی سلامتی میں کمی واقع ہوئی ہے۔رائے عامہ کے اس جائزے کے مطابق، بہتّر فی صد جرمن، چونسٹھ فی صد فرانسیسی، ساٹھ فی صد برازیلی، پچپن فی صد برطانوی اور انچاس فی صد اطالوی شہریوں جبکہ امریکا کے پینتالیس فی صد لوگوں کا خیال ہے کہ، موجودہ امریکی صدر کے دور حکومت میں عالمی امن و سلامتی میں مزید کمی ہوگی۔سولہ سے بائیس فروری تک آن لائن کرائے جانے والے رائے عامہ کے اس جائزے میں دنیا کے سات ملکوں کے سات ہزار ایک سو اڑتالیس لوگوں نے حصہ لیا۔