Apr ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان تصادم کا خدشہ

چین نے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان تصادم کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

چین کے وزیرخارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی وقت تصادم ہوسکتا ہے تاہم اس جنگ میں کسی کی بھی جیت نہیں ہوگی ۔

چین کے وزیرخارجہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں متعلقہ فریقین کو اشتعال انگیزی اور دھمکیوں سے دور رہتے ہوئے سنگین صورتحال کو آخری مرحلے تک نہیں لے جانا چاہیئے۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے امریکہ کی جانب سے جنگی بحری بیڑے کو شمالی کوریا کے قریب سمندر میں لاکھڑا کئے جانے پر سخت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج پہلی بار اپنی سب میرین-لانچ بیلسٹک میزائل (ایس ایل بي ایم) کا مظاہرہ دارالحکومت پیانگ یانگ میں ہونے والی فوجی پریڈ کے موقع پر کیا۔

 

ٹیگس