شام کے پاس کیمیائی ہتھیار نہیں
روس نے کہا ہے کہ شام کے پاس کیمیائی ہتھیار موجود نہیں ہیں۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے شام کے 271 افراد کے خلاف امریکی پابندیوں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے جن الزامات کے تحت پابندیاں عائد کی ہیں وہ بے بنیاد ہیں کیونکہ شام کے پاس کیمیائی ہتھیار موجود ہی نہیں ہیں۔
اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیرخارجہ گنادی گیٹلوف نے شام کے 271 افراد کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے جن الزامات کے تحت پابندیاں عائد کی ہیں وہ بے بنیاد ہیں کیونکہ شام کے پاس کیمیائی ہتھیار موجود ہی نہیں ہیں۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ روس نے 4 اپریل کو شام کے صوبہ ادلب میں کیمیائی ہتھیاروں کے استمعال کے بارے میں غیر جانبدار کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی جس پر امریکہ نے کوئی توجہ نہیں دی اور امریکی حکام ادلب میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر غیر جانبدار تحقیقات اور تفتیش کے حق میں نہیں ہیں وہ صرف شامی حکومت پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے رائے عامہ کو گمراہ کررہے ہیں۔