May ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں برطانوی طلبہ کی بھوک ہڑتال

اسرائیلی حکومت کی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں برطانوی طلبہ نے بھی بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کی حمایت میں مانچسٹر یونیورسٹی کے طلبہ نے ستائیس اپریل سے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے اور اس کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔
مانچسٹر یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی بھوک ہڑتال فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں ہے۔
مانچسٹریونیورسٹی کے افریقہ اور ایسٹرن اسٹڈیز سینٹر کے سیکڑوں طالبعلموں نے بھی جمعرات کو اسرائیلی سفیر مارگ ریگیو کے اس یونیورسٹی کے دورے پر احتجاج کیا تھا۔
برطانیہ میں مقیم فلسطینیوں کے ایک گروہ نے بھی بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کی حمایت میں مظاہرے کئےہیں۔
پندرہ سو سے زیادہ فلسطینی قیدیوں نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ وحشیانہ رویے کے خلاف سترہ اپریل سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

ٹیگس