May ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • چین میں شاہراہ ریشم کا اجلاس، ایران کے وزیر اقتصاد کی شرکت

ون بیلٹ ون روڈ سے موسوم شاہراہ ریشم سے متعلق بین الاقوامی اجلاس ایران کے وزیر اقتصاد و خزانہ کی شرکت اور چین کے صدر شی جین پینگ کی تقریر سے شروع ہو گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر نے اتوار کے روز کانفرنس کے آغاز میں اپنے خطاب میں شاہراہ ریشم کو انسانی گرانقدر میراث سے تعبیر کیا جس میں مشترکہ امن و تعاون، آزادی، وسعت اورتربیت کا جذبہ و روح پنہاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی ترقی کے لئے نئے، وسیع اور مشترکہ مساوی مفادات کی محرک قوت و طاقت پیدا نیز زیادہ آمدنی اور کم آمدنی کے طبقات میں فاصلہ کم کئے جانے کی ضرورت ہے۔

چین کے صدر نے اعلان کیا کہ ون بیلٹ ون روڈ کے دائرے میں نئی شاہراہ ریشم کے احیا کی تجویز پیش ہونے کے بعد گذشتہ چار سالوں میں سو سے زائد ملکوں نے اس تجویز کی حمایت کا اظہار کیا ہے اور ان ممالک نے اس سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔

 واضح رہے کہ اس دو روزہ اجلاس میں علاقے اور دنیا کے سو سے زائد ملکوں کے سربراہ، حکام اور ماہرین و محققین اور ساٹھ سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے منجملہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، عالمی بینک کے سربراہ اور آئی ایم ایف کی سربراہ شریک ہیں۔

ٹیگس