Nov ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • چین کے ساتھ سیاحتی تعلقات میں فروغ لائیں گے: چین کے صدر کو ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا پیغام

ایران کے وزیر ثقافتی میراث، سیاحت اور دستکاری سید رضا صالحی امیری نے صدر مملکت کا پیغام چین کے صدر کے حوالے کرتے ہوئے سیاحت اور ثقافتی میراث کے شعبے میں تہران اور بیجنگ کے تعاون پر زور دیا۔

 سحرنیوز/ایران سید رضا صالحی امیری نے الائنس فار کلچرل ہیریٹیج کی جنرل اسمبلی کے موقع پر چین کے وزیر سیاحت سون یے لی سے ملاقات اور گفتگو کی اور تہران اور بیجنگ کے ثقافتی اور سیاحتی تعلقات کو باہمی تعاون کا نیا باب قرار دیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ صدر پزشکیان کا پیغام صدر چین کے لیے لیکر آئے ہیں جس میں معاشی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کے ساتھ ساتھ سیاحتی رابطوں کے استحکام کی پیش کش کی گئی ہے۔

ایران کے وزیر ثقافتی میراث نے اس موقع پر زور دیکر کہا کہ ایران اور چین کے ثقافتی اور فرہنگی تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

ٹیگس