ٹرمپ نے اپنے دورہ سعودی عرب کے سارے مقاصد حاصل کر لئے، امریکا کا اعتراف
May ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
امریکی صدر کے سینیئر مشیر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ سعودی عرب کے سبھی مقاصد حاصل کر لئے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے سینیئر مشیر اور ان کے داماد جارڈ کوشنر نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب کے سبھی بڑے اور اہم مقاصد حاصل ہو گئے ہیں-
ٹرمپ کے داماد کوشنر نے سعودی عرب کے ساتھ فوجی سمجھوتوں کو امریکا کے اہم ترین مقاصد میں قرار دیا-
اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے اتوار کو ریاض میں عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ چار سو ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں جن میں ایک سو دس ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے سمجھوتے بھی شامل ہیں۔