May ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں تشدد، گیارہ ہلاک، تئیس زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں گیارہ افراد ہلاک اور تئیس زخمی ہو گئے۔

گان وائلنس آرچیوز سائٹ کے مطابق مسلح تشدد کے یہ واقعات فلوریڈا، جنوبی کیرولینا، اوکلاہما، کینساس، ٹیکساس، کیلی فورنیا اور ورجینیا میں پیش آئے-

اتوار کو بھی امریکہ کے پرتشدد واقعات کی رپورٹ درج کرنے والے ادارے نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے اکہتر واقعات ہوئے جن میں اٹھارہ افراد ہلاک اور اکسٹھ زخمی ہوئے-

  کانگریس میں اسلحہ ساز فیکٹریوں کی حامی لابی کے اثر و رسوخ کے باعث اس ملک کی حکومت اور دونوں اصلی سیاسی پارٹیاں، آتشیں اسلحے تک رسائی کو مشکل بنانے کے لئے کوئی اقدام نہیں کرتیں-

ٹیگس