May ۲۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • ویٹیکن میں حجاب سعودی عرب میں بے حجابی

ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ ریاض کے دوران امریکی خاتون اول ملانیا اور ان کی صاحبزادی ایوانکا نے اسلامی اقدار اور سعودی روایات کے احترام کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا لیکن ویٹیکن سٹی پہنچتے ہی ان کے انداز بدل گئے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں مختلف ممالک کے دوروں پر ہیں اور اپنے اس دورے کے دوران وہ پہلےسعودی عرب اور پھر اسرائیل گئے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ملانیا اور بیٹی ایوانکا بھی تھیں، امریکی صدر کے گھر کی خواتین اسلامی اور سعودی روایات کے برعکس بغیر سر ڈھانپے نظر آئیں اور سعودی حکمرانوں کو ان کے لباس پر کوئی اعتراض نہیں تھا اور شاہ سلمان نے تو امریکی صدر کی اہلیہ سے ہاتھ بھی ملایا لیکن یہی خواتین  جب کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹیکن پہنچیں تو ان کے انداز ہی بدل گئے ۔

دورہ ویٹیکن کے دوران میلانیا ٹرمپ اور ایوانکا روایت کی پابندی کرتے نظر آئیں، پورا ٹرمپ خاندان سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس تھا جبکہ ٹرمپ کی اہلیہ اور ان کی صاحبزادی نے ویٹیکن کی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سر بھی ڈھانپ رکھے تھے ۔

پوپ فرانسس سے ملاقات کے وقت بھی دونوں خواتین نے اپنا سراسکارف یا مینٹیلا سے ڈھانپ رکھا تھا لیکن سعودی شاہ میں جو اپنے آپ کو خادم الحرمین شریفین کہتے نہیں تھکتے یہ جرات نہیں ہوئی کہ وہ ٹرمپ کی اہلیہ اور بیٹی سے کہتے کہ پردہ کریں ورنہ وہ بے پردہ خواتین سے نہیں ملیں گے لیکن پردہ کرنے کی بات تو در کنار انہوں نے تو ٹرمپ کی اہلیہ سے ہاتھ بھی ملایا ۔

ٹیگس