پاکستان و افغانستان کے مابین کرکٹ سیریز منسوخ
کابل دھماکہ پاکستان و افغانستان کے کرکٹ تعلقات پراثر انداز ہوا ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے نے کابل میں دھماکے کے بعد پاکستان کے ساتھ دوستانہ میچز کی سیریز منسوخ کرتے ہوئے کرکٹ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی- 20 سیریز کے انعقاد پر بات چیت جاری تھی لیکن کل کابل میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد افغان کرکٹ حکام نے پاکستان سے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جرمن سفارت خانے کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک اور 400 افراد زخمی ہوگئے۔
افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پیغام میں سیریز کی منسوخی سے آگاہ کیا۔
افغان بورڈ نے کابل میں دھماکے کے بعد پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنےسے انکار کیا ہے اور پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات کو بھی ختم کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی ملک نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہو بلکہ اس سے قبل ہندوستان نے پاکستان پر دہشت گردی کی سرپرستی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سیریز کھیلنے سے انکار کیا تھا۔