امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، دسیوں ہلاک و زخمی
Jun ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
امریکہ کے مختلف علاقوں میں بدھ کی رات رونما ہونے والے فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد ہلاک اور اٹھارہ دیگر زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے یہ واقعات فلوریڈا، جنوبی کیرولینا، اوکلاہما، کنساس، ٹیکساس، کیلی فورنیا اور ورجینیا میں رونما ہوئے۔
امریکہ میں روزانہ درجنوں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں ان واقعات میں مزید تیزی آئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں نوے فیصد لوگوں کے پاس ہتھیار موجود ہیں جبکہ اس مسئلے کو کنٹرول کرنے کے لئے اب تک کانگریس میں کوئی قانون تک وضع نہیں کیا جا سکا ہے