سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جانب سے کابل دھماکے کی مذمت
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل نے کابل کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو مذموم اور مجرمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی چاہے وہ جس شکل میں بھی ہو عالمی امن و ثبات کے لئے خطرہ شمار ہوتی ہے۔
سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جرم کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انھیں سزا دینے کے لئے حکومت افغانستان کے ساتھ تعاون کریں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی اس انسانیت سوز اقدام سے نفرت و بیزاری کا اظہار کیا ہے اور دہشت گردی اور انتہاپسندانہ اقدامات کا مقابلہ تیز کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
بدھ کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں تقریبا سو افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا جبکہ پانچ سو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اس حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے۔