پیرس معاہدے سے امریکہ کا باہر نکلنا آسان نہیں: یورپی کمیشن
یورپی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کا ماحولیات کے معاہدے سے باہر نکلنا آسان نہیں ہے۔
یورپی کمیشن کے سربراہ جان کلاؤڈ یونکر نے کہا کہ یورپ کو امریکہ کو یہ باور کرانا چاہئے کہ ماحولیات سے متعلق پیرس معاہدے سے باہر نکلنے کا عمل آسان نہیں ہے بلکہ وہ برسوں طول پکڑے گا۔
انہوں نے اس بات پر تاکید کر تے ہوئے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو پیرس معاہدے کا پتہ نہیں ہے کہا کہ امریکی تنہا اس معاہدے سے تیزی سے باہر نہیں نکل سکتے۔
بعض امریکی حکام نے بدھ کو انکشاف کیا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ پیرس معاہدے سے باہر نکلنا چاہتے ہیں۔
پیرس معاہدہ ماحولیات اور اس کے ہولناک نتائج کو روکنے کے لئے ضروری تدابیراختیار کرنے سے متعلق ایک ایسا معاہدہ ہے کہ جو اقوام متحدہ کی پہل پر طویل مذاکرات کے بعد بارہ دسمبر دوہزار پندرہ میں عمل میں آیا ہے۔
پیرس معاہدے پر دنیا کےایک سو پچانوے ممالک نے دستخط کئے ہیں اور اس پر دوہزار سولہ سے عمل درآمد شروع ہوا -