Jun ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • تاجیکستان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں روس کے اسکندر ایم میزائل کا استعمال

روس نے تاجیکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی سے موسوم مشترکہ فوجی مشقوں میں پہلی بار بیرون ملک اپنے اسکندر ایم میزائل کا استعمال کیا۔

تاجیکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ نے روس کے سینٹرل فوجی کمان کے سربراہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ روس کے اس میزائل سے تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے قریب فوجی مشقوں کے مقام سے افغانستان کی سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ایک فرضی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

 روس کے اس میزائل کو ایک بڑے مال بردار طیارے سے تاجیکستان منتقل کیا گیا۔

 اسکندر ایم نامی روس کا یہ میزائل، ایک جدید قسم کا میزائل ہے جو پانچ سو کلو میٹر کی دوری تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

 واضح رہے کہ روس اور تاجیکستان کے درمیان یہ مشترکہ فوجی مشقیں بدھ اور جمعرات کو انجام پائیں۔

ٹیگس