Jun ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • بحیرہ روم میں روس کے بحری جنگی جہازوں کی تعداد میں اضافہ

روس نے بحیرہ روم میں اپنے بحری جنگی جہازو کی تعداد میں اضافہ کر دیا۔

الآن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحریرہ اسود میں روسی فوج کے اطلاع رسانی کے مرکز نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ بحیرہ روم میں روس کے بحری جنگی جہازوں کی تعداد اب بڑھکر پندرہ ہو گئ ہے۔روس نے تیس مئی کو بحیرہ روم میں اپنے ایک بحری جنگی جہاز اور آبدوز سے شام کے شہر تدمر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔نومبر دو ہزار سولہ میں بھی روس نے اپنے گریگور ویچ بحری بیڑے سے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جبکہ اس نے نومبر دو ہزار پندرہ میں بحری آبدوز سے پہلی بار شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔روس کی جانب سے اس قسم کے اقدامات دہشت گردوں کا مقابلہ کئے جانے کے سلسلے میں ماسکو سے دمشق کی درخواست پر عمل میں لائے گئے ہیں۔

ٹیگس