امریکی حکومت اور ریپبلکن پارٹی کے درمیان اختلافات میں شدت
امریکی صدر کے عجلت پسندانہ اقدامات، حکومت واشنگٹن اور ریپبلکن اراکین پارٹی کے درمیان اختلافات پیدا ہونے کا باعث بن گئے ہیں۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی عجلت پسندی اور ناتجربے کاری پر مبنی اقدامات کے باعث سیاسی میدان میں بھی ان کی پوزیشن اتنی کمزور ہو گئی ہے کہ خود ان کی پارٹی کے اندر بھی ان کی حیثیت متزلزل نظر آتی ہے-
اس رپورٹ کے مطابق ان کی عجلت پسندی اور ناتجربے کاری کے، ان کے لئے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں-
ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ حکومت، امریکہ کی اب تک کی سب سے بدعنوان حکومت ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کے اراکین کو بھی قوی امید ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایوان نمائندگان میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کر سکتے ہیں-
ٹرمپ کے اقدامات اور سابق امریکی صدر بارک اوباما کے ہیلتھ کیئر منصوبے جیسے مسائل میں ٹرمپ کی کابینہ کے مجوزہ منصوبے اور روسی عناصر کے ساتھ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کے خفیہ رابطوں نے ریپبلکن پارٹی کے اراکین میں ناراضگی پیدا کر دی ہے-