Jun ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • امریکی سینیٹر کی صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ ٹلرسن پر نکتہ چینی

ایک امریکی سینیٹر نے قطر کی ناکہ بندی کے بارے میں صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کی تضاد بیانی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

سینیٹر کرس مورفی نے صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی وسطی کے بارے میں حکومت کی دوغلی پالیسی قطر میں موجود امریکی فوجیوں کی زندگی خطرے میں ڈال دے گی۔
امریکی صدر نے قطر کو دہشت گردوں کا سب سے بڑا مالی حامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ قطر دہشت گردوں کی مالی حمایت کرنا بند کر دے۔
اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے اور سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں سے قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔
قطر کے بحران نے ثابت کر دیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ، وزارت خارجہ، وزارت دفاع اور کانگریس، خارجہ پالیسی کے حساس معاملات میں مشترکہ فیصلے کے قابل نہیں ہیں اور ذاتی سوچ کی بنیاد پر فیصلے کر رہے ہیں۔

ٹیگس