فلپائن کے تیرہ فوجی ہلاک
Jun ۱۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
فلپائن کے جنوبی علاقے میں دہشتگرد گروہ داعش اور فلپائنی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں تیرہ فلپائنی فوجی ہلاک ہوگئے۔
فلپائن کے جنوبی علاقے میں دہشتگرد گروہ داعش کے دہشتگردوں کا قصبے مراوی پر قبضہ برقرار ہے اور اس علاقے کوآزاد کرانےکیلئے فوج کی کارروائی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مراوی میں 40 غیر ملکی دہشتگرد بھی لڑائی میں شریک ہیں، اب تک کی لڑائی میں 58 فوجی اور 20 شہری مارے جا چکے ہیں جبکہ سینکڑوں دہشتگرد بھی ہلاکت ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مراوی قصبے میں 200 شدت پسندوں نے قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ 2 ہزار کے قریب شہری محصور ہیں، لڑائی کے باعث ہزاروں شہری قصبے سے انخلا کرگئے، فوج نے کہا کہ وہ قصبے کی طرف پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ دہشتگرد گروہ داعش نے 23 مئی کو مراوی قصبے پر قبضہ کر لیا تھا۔