امریکہ میں اسلام مخالف مظاہرے تشدد کا شکار
Jun ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
امریکہ کے مختلف شہروں میں اسلام مخالف مظاہروں کے دوران شرعی قوانین کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق " امریکہ کے لئے میدان میں اترو" نامی اسلام دشمن گروہ نے اتوار کو امریکہ کے بیس سے زیادہ شہروں میں مظاہروں کی کال دی تھی اس کے ساتھ ہی دین مخالف رجحانات کی مخالفت کرنے والےگروہوں نے بھی مظاہرے کئے تھے۔
بعض شہروں میں دونوں گروہوں کے مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جس کے بعد پولیس کو طاقت کااستعمال کرنا پڑا۔
پولیس نے دسیوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔امریکہ میں شرعی قوانین پر عمل نہیں ہوتا اس کے باوجود یہ ایک سیاسی موضوع بن گیا ہے۔