ایٹمی معاہدے پر سب کو عمل درآمد کرنا چاہئے، سابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری
امریکا کے سابق وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے سبھی فریقوں کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہئے۔
امریکا کے سابق وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کی رپورٹ کے مطابق ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہوئے مذاکرات کے نتیجے میں طے پانے والے ایٹمی معاہدے کا پابند رہاہے۔
جان کیری نے اوسلو فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران آئی اے ای کے ساتھ تعاون کررہا ہے اس لئے معاہدے کے سبھی فریقوں کو چاہئے کہ وہ ایٹمی معاہدے یا جامع مشترکہ ایکشن پلان پر عمل کریں۔
اس درمیان یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے بھی کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے پر امریکا کے اعتراض کے باوجود اس بین الاقوامی معاہدے پر عمل کیا جائےگا۔
یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا کہ ایٹمی معاہدہ یا جامع مشترکہ ایکشن پلان کا کسی ایک ملک سے تعلق نہیں ہے بلکہ اس معاہدے کا تعلق عالمی برادری سے ہے اور یورپی یونین اس پر عمل درآمد کے لئے کوشش کرے گی۔