Jun ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • برطانوی حکومت کے خلاف احتجاج

برطانیہ میں حکومت کی بے حسی کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے وزیرا‏عظم تھریسامے کے خلاف نعرے لگائے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی کثیرالمنزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر برطانوی حکومت کی  بے حسی کے خلاف ہزاروں افراد نےاحتجاج کرتے ہوئے مقامی ٹاون ہال کی عمارت پر دھاوا بول دیا اور وزیر اعظم کی گاڑی کو روک کر شدید نعرے بازی کی۔

لندن کے گرینفل ٹاور میں لگنے والی آگ کے خلاف شہر میں مظاہرے ہوئے جن میں بے گھر متاثرین کے لیے فوری امداد کا مطالبہ کیا گیا۔ ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ کے باہر شدید احتجاج کیا گیا۔ 50سے 60مظاہرین نے کنزنگٹن اور چیلسی ٹاون ہالز میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی جہاں وزیر اعظم تھریسا مے متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لیے موجود تھیں۔

دوسری جانب موصولہ اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے ہلاک افراد کی تعداد بڑھ کر اب 30ہوگئی ہے ۔

 

ٹیگس