کشتی ڈوبنے سے 126تارکین وطن جاں بحق
Jun ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۵ Asia/Tehran
لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 126تارکین وطن جان کی بازی ہارگئے۔
تارکین وطن جمعے کی رات کشتی کے ذریعے یورپ کے لئے روانہ ہوئے، لیکن ان کی کشتی سمندر کی لہروں کی نذر ہوگئی۔ لیبین کوسٹ گارڈز نے 4افراد کو بچالیا ہے۔
کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے افراد مرچکے ہیں۔
روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں افریقی، شامی اور دیگر شہری یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں اور کبھی کبھار کشتی میں گنجایش سے زیادہ تارکین وطن کو بٹھانے یا سمندری طوفان کی وجہ سے پناہ گزینوں کی کشتیوں کو حادثات لاحق ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ سمندر میں طوفانی لہروں کی نذر ہو جاتے ہیں۔