Jun ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • گرنفل ٹاور واقعے میں ہونے والی لاپرواہی پر برطانوی وزیر اعظم کی معذرت خواہی

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے نے لندن کے گرنفل ٹاور میں آتشزدگی کے واقعے میں امدادی کارروائیوں میں ہونے والی غلطیوں اور کوتاہیوں پر اپنے ملک کی پارلیمنٹ میں معافی مانگی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے نے اپنے ملک کی پارلیمنٹ میں ایک بیان میں گرنفل ٹاور میں آگ لگنے کے واقعے کو گذشتہ برسوں کا بدترین حادثہ قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ابتدائی گھنٹوں میں امدادی کارروائیوں میں کچھ کوتاہیاں ہوئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امدادی کارروائیوں میں ہونے والی کوتاہیوں اور غلطیوں پر برطانیہ کی وزیر اعظم کی حیثیت سے وہ معافی مانگتی ہیں۔

واضح رہے کہ تیرہ جون کو لندن کے گرنفل ٹاور میں آتشزدگی کے واقعے مین پچاس سے زائد افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

 اس حادثے کے بعد مقامی حکام کی جانب سے آگ پر قابو پانے میں عمل میں لائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے برطانیہ کی حکومت اور بذات خود برطانوی وزیر اع‏ظم تھریسا مئے پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

ٹیگس