ہم غیرمسلح نہیں ہوں گے اور اس سلسلے میں قومی دفاعی حکمت عملی کے دائرۂ کار میں ہی بات ہوگی: حزب اللہ لبنان
لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ہم غیرمسلح نہیں ہوں گے کہا کہ اس مسئلے پر جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد اور قومی دفاعی حکمت عملی کے دائرۂ کار میں ہی بات ہوگی۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ کے ممبر پارلیمنٹ ایہاب حمادہ نے کہا کہ لبنان میں حزب اللہ کی پوزیشن واضح ہے اور اس کا اعلان اس کے سیکرٹری جنرل کی تقاریر میں کردیا گیا ہے۔
ایہاب حمادہ نے کہا کہ حزب اللہ نے کسی کے ساتھ بھی خاص طور پر عرب ممالک کے ساتھ اشتراک عمل اور مذاکرات کا راستہ بند نہیں کیا ہے۔
لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی دھڑے کے اس نمائندے نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی اقدام کی سنجیدہ تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ان کو قبول کرتے ہیں جن میں خود مختاری کے اصول سب کو معلوم حقوق کے مطابق ہوں۔
ایہاب حمادہ کا کہنا تھا کہ اگر دشمن (غاصب اسرائيل) یہ سمجھتا کہ لبنان پر حملہ کرنا اور بیروت تک پہنچنا آسان ہے تو وہ ایک لمحے کی بھی دیر نہیں کرتا۔
حزب اللہ کے نمائندے نے مزاحمت کے غیرمسلح ہونے کے بارے میں کہا کہ مزاحمت کو غیرمسلح کرنا ممکن نہیں ہے اور یہ مسئلہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد اور قومی دفاعی حکمت عملی کے دائرۂ کار میں رہ کر ہی زیرغورآئے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel