Jul ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکی مسلمانوں کی جانب سے نئے ٹرمپ آرڈر کی مذمت

امریکہ کے مسلم رہنماؤں نے مسلمانوں کے خلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت گیر اور انتہا پسندانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔

براعظم امریکہ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی مسلم تنظیم نارتھ امریکن مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں نے شکاگو میں ہونے والے اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ کے اقدامات کو متعصبانہ اور نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔

مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر عائد کی جانے والی پابندی کے غیر قانونی ہونے کا معاملہ، جلد ثابت ہو جائے گا۔

صدر ٹرمپ کے نئے امیگریشن آرڈر کے تحت چھے اسلامی ملکوں کے شہریوں کے لیے امریکی ویزے کے اجرا پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

امریکہ کی سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق صدر ٹرمپ کے امیگریشن آرڈر کے بعض حصوں پر جمعرات سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس