Jul ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
  • شام کے خلاف امریکی دھمکیاں اور دعوے شرمناک ہیں، روس

روس کی وزارت خارجہ نے شام کے خلاف امریکی دھمکیوں اور دعوؤں کو شرمناک اور قیاس آرائیوں پر منبی قرار دیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے شام کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ شامی فوج کیمیائی حملے کی تیاری کر رہی ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ  امریکہ نے اپنے دعوے کے حق میں کوئی دستاویز یا ثبوت بھی پیش نہیں کیا ہے۔
انہوں نے شام کے صوبے دیرالزور کے علاقے المیادین پر امریکی اتحاد کے حالیہ حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں چوبیس عام شہری ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
ماریا زاخا رووا نے کہا کہ  امریکہ نے پورے رمضان کے دوران، شام میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا حالانکہ ان لوگوں کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے دیرالزور اور تنف میں دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار شامی فوج کے مختلف دستوں پر حملے کیے جس میں متعدد شامی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس