بیت المقدس اسرائیل کی ملکیت نہیں ہے، یونیسکو
Jul ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو نے کہا ہے کہ بیت المقدس پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں ہے۔
منگل کی رات پاس ہونے والی ایک قرار داد میں یونیسکو نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ بیت المقدس پر اسرائیل کو کسی طرح کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ قرارداد میں بیت المقدس میں کھدائی کے کام کی بھی مذمت کی گئی ہے۔
یونیسکو نے اس سے قبل دو مئی کو ایک قرارداد کے ذریعے اسرائیل کو غاصب قوت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل، بیت المقدس اور غزہ میں عالمی قوانین کی خلاف وزری کا ارتکاب کر رہا ہے۔
گزشتہ برس بھی یونیسکو کی قرارداد میں بیت المقدس میں واقع مقدس مقامات کے یہودیوں کے ساتھ تعلق کو مسترد کیا گیا تھا جس پر صیہونی حکومت نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔
اسرائیل نے مذکورہ قراداد کے بعد یونیسکو کے ساتھ ہر قسم کا تعاون معطل کر دیا تھا۔