Dec ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • بیت المقدس کی آزادی کا وقت آن پہنچا: خالد مشعل

تحریک حماس کے ایک سیئر رہنما نے غزہ پر ہر قسم کی قیمومیت و سرپرستی کی مخالفت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی کا وقت آن پہنچا ہے اور استقامت اور اس کے ہتھیاروں کی حفاظت ضروری ہے-

 سحرنیوز/عالم اسلام  تحریک حماس کے سینئر رہنما خالد مشعل نے ایک بیان میں کہا کہ صیہونی حکومت غنڈہ گردی کے ذریعے خطے کو اپنے مطالبات کا تابع بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ ایک حقیقی خطرہ ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملت اسلامیہ بیت المقدس کو آزاد کرانے اور اسلامی اور عیسائی مقدسات کو واپس لینے کا فیصلہ کرے۔

مشعل نے مزید کہا کہ ہم غزہ پر کسی کی سرپرستی قبول نہیں کریں گے اور غزہ پر حکمرانی فلسطینیوں کی ہی ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ وحشیانہ نسل کشی بند ہو گئی ہے، لیکن لوگوں کو بھوکا مارنے، محاصرے، کراسنگ کی بندش، امداد کی روک تھام اور لوگوں کو سزا دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

خالد مسشعل نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مغربی کنارے کو یہودی رنگ دینے، وہاں نئی بستیاں بنانے اور مقامی باشندوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنے سے صیہونی حکومت کو روکے۔

حماس کے سینیئر رہنما نے مزید کہا کہ مجرم صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کی جانی چاہیے اور صیہونی حکومت اور اس کے رہنماؤں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر عدالتی کارروائی ہونی چاہیئے۔

 

ٹیگس