Jul ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • میکسیکو کی جیل میں تصادم، 28 قیدی ہلاک

میکسیکو میں لاس کروسس جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں ہولناک تصادم سے کم از کم 28 قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات میکسیکو کے جنوب مغربی شہر اکاپلکو کی لاس کروسس جیل میں سخت سکیورٹی کے باوجود قیدیوں کے دو مخالف گروپوں میں شدید جھڑپیں شروع ہوئیں جو دیکھتے ہی دیکھتے جیل انتظامیہ کے قابو سے باہر ہوگئیں۔

اگرچہ میکسیکو میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صورتِ حال پر قابو پالیا لیکن تب تک کم از کم 28 قیدی ہلاک ہوچکے تھے جبکہ درجنوں قیدیوں اور پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شہر اکاپلکو کی میکسیکن ریاست گریرو کے گورنر نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست گریرو کے سب سے بڑے شہر اکاپلکو کو میکسیکو کے سب سے پر تشدد مقامات میں بھی شمار کیا جاتا ہے جہاں منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ جیسے گھناؤنے کاروبارعروج پر ہیں۔

ٹیگس