Jul ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • جرمنی میں امریکی صدر کی آمد کے خلاف مظاہرے

جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں امریکی صدر کی موجودگی میں عوام کا شدید احتجاج ہوا۔ عوام نے مشتعل ہو کر پولیس کی کئی گاڑیاں نذر آتش کر دیں۔ جبکہ پولیس نے عوام پر شدید آنسو گیس واٹر کینن اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔

ہیمبرگ میں دو روزہ جی ٹوئنٹی اجلاس ہو رہا ہے جس میں بیس ممالک کے سربراہوں نے شرکت کی ہے ۔ اس اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جرمنی آمد پر مقامی مسلم کمیونٹی سمیت تارکین وطن نے ہزاروں کی تعداد میں امریکی صدر کے خلاف نعرے لگائے اور ٹرمپ کی مہاجروں کے خلاف پالیسیوں  کی مذمت کی۔

 درایں اثنا جرمنی میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت ایک اور دھچکا لگا جب وہ جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے جرمن شہر ہمبرگ پہنچے جہاں انہیں رہائش کے لیے کسی ہوٹل میں جگہ ہی نہیں ملی۔

خبررساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اس شہر میں فور سیزنز نامی ہوٹل میں قیام چاہتے تھے مگر سعودی وفد نے انہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے اس ہوٹل کے تمام 156 کمرے بک کرالیے۔

شہر کے دیگر فائیو اسٹار ہوٹلوں پر بھی دیگر ممالک کے وفود کا قبضہ رہا۔

 

ٹیگس