روس کی جانب سے بشار اسد کی حمایت
Jul ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو شامی عوام کی حق خود ارادیت کے حوالے سے اپنے موقف پر پابند ہے۔
تسنیم کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے برلن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو شامی عوام کی حق خود ارادیت کے حوالے سے اپنے موقف پر کاربند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کررہے ہیں جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ حق خود ارادیت شامی عوام کا بنیادی حق ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی چند روز قبل جرمنی کے شہر ہامبورگ میں منعقدہ جی-20 اجلاس کے موقع پر کہا تھا کہ شام اور بشار اسد کے مستقبل کا تعیین اس ملک کے عوام کریں گے۔