Jul ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پر فرانس کی تاکید

تہران میں تعینات فرانس کے سفیر نے جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پر تاکید کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات فرانس کے سفیر فرانسوا سینمو نے ہفتہ کے روز جوہری معاہدے کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ ان کا ملک جوہری معاہدے کے تمام شعبوں میں نفاذ کے لئے اپنے وعدوں پر قائم ہے.

فرانس کے سفیر نے اس سے پہلے کہا تھا کہ جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے ملکوں میں سے ایک فرانس ہے اور ہماری نئی حکومت اس معاہدے کے حوالے سے تمام وعدوں پر قائم رہے گی.

فرانسیسی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک، اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ایک اچھا اقتصادی شراکت دار ہے اور ہم دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 14 جولائی 2015 کو ایران اور 6 بڑی طاقتوں کے مابین طویل مذاکرات اور گفتگو کے بعد جوہری معاہدہ طے پایا تھا۔

 

ٹیگس